پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

یورپی ملک میں 1 ہزار سے زائد مقامات پر بم رکھنے کی دھمکیاں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک سلوواکیہ میں بینکوں سمیت اسکولوں اور دیگر اداروں کو بارودی مواد سے اڑانے کی 1100 دھمکیاں موصول ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے انخلا کی تیاری شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے ڈپٹی پولیس چیف راسٹیسلاو پولاکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے ممکنہ حملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح پانچ یا چھ بجے اسکولوں میں دھمکی آمیز ای میلز آنا شروع ہوئیں، تقریباً ایک ہزار دھمکیاں اسکولوں اور 100 سے زائد بینکوں کو موصول ہوئیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی پولیس چیف کے مطابق پولیس پوری رفتار سے کام کر رہی ہے، اسکولوں کو چیک کیا جا رہا ہے اور مجرم کی شناخت کیلیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے ہوابازی بلنڈ ایئرپورٹ پر بم دھمکی کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوائی اڈے کو خطرے کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں