تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے دو عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ کیئر کے سب سے بڑے نیٹ ورک، ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی ( ایس ای ایچ اے) نے نرسنگ کے دو معتبر ایوارڈ جیت لیے ہیں۔

ان میں جی سی سی ای ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ کانفرنس میں اعلان کردہ نرسنگ انفارمیٹکس یونٹ آف دی ایئر2020-2021کا ایوارڈاور غیر معمولی نرسنگ کوالٹی کا ایوارڈ، نرسنگ کوالٹی انڈیکیٹرز شامل ہے جو ایس ای ایچ اے کے غياثي اسپتال کو دیا گیا۔

ایس ای ایچ اے میں گروپ چیف نرسنگ آفیسر عائشة المهري نے ایوارڈ ملنے کے حوالے سے کہاکہ نرسز ہمارے نیٹ ورک کی بنیاد ہیں جو ہماری افرادی قوت کے سب سے بڑے حصے کی نمائندگی کرتے ہوئے، مریض کے تجربات کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

"صحة"' تفوز بجائزتين عالميتين في مجال التمريض

نرسز کی دیکھ بھال اور ہمدردی اکثر ہمارے مریضوں پر دیرپا تاثر چھوڑتی ہے، ہمیں ناقابل یقین حد تک فخر ہے کہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے لیے ہمارے نرسز کے عزم کو ان ایوارڈز کے ذریعے تسلیم کیا جا رہا ہے یہ ایوارڈ ہماری عالمی معیار کی نرسنگ ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

"صحة"' تفوز بجائزتين عالميتين في مجال التمريض

جی سی سی ای ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ کانفرنس میں ایس ای ایچ اے کے نرسنگ یونٹ کو نرسنگ انفارمیٹکس یونٹ آف دی ایئر 2020-2021 کا خطاب دیا گیا۔ اس ایوارڈ کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی اور جدت کے نئے دور میں نرسنگ انفارمیٹکس اور نرسنگ کے مستقبل کو فروغ دینا ہے۔

"صحة"' تفوز بجائزتين عالميتين في مجال التمريض

ایس ای ایچ اے نرسنگ ٹیم کے لیے دوسری کامیابی الظفرہ ریجن میں قائم اس کے غیاثی اسپتال نے حاصل کی، جسے نرسنگ کے بہترین معیار کے لیے این ڈی این کیو آئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایک سالانہ ایوارڈ ہے جو نرسنگ کے شعبہ میں شاندار کارکردگی پر دیا جاتا ہے جس میں ہر زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہسپتال کا اعتراف کیاجاتا ہے۔

ایس ای ایچ اے میں گروپ ڈپٹی چیف نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ ڈائریکٹر سماح محمود نے کہا کہ ہمیں ایس ای ایچ اے کے نرسز کی جانب سے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔

اس کا نرسنگ یونٹ مستحکم طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدت اور ڈیجیٹل صحت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ ہماری نظریں مستقبل پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -