تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای: شہری کو سفر سے روکنے والے بینک پر 20 ہزار درہم ہرجانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے والد اور بہن کی عیادت کے لئے جانے والے شہری کو روکنے پر بینک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔

امارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عرب شہری جس کے والد اور بہن کرونا میں مبتلا تھے، ان کی عیادت کے لئے سفر پر جانا تھا تاہم بینک نے غلط معلومات فراہم کرتے ہوئے پولیس کے زریعے اسے سفر کرنے سے روک دیا، بینک کے اس طرز عمل کے باعث عرب شہری کو مالی اور اخلاقی نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق امارات کی سول کورٹ نے اس حوالے سے حکم دیا کہ مذکورہ بینک شہری کو بیس ہزار دریم بطور جرمانہ ادا کرے اور اس کے وکیل کی فیس بھی بینک ہی ادا کرے۔

عرب شہری نے بینک کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایئرپورٹ پر سفر کی کارروائی کرا رہا تھا کہ امیگریشن حکام نے اسے یہ کہہ کر حیرت زدہ کر دیا کہ آپ سفر نہیں کرسکتے، وجہ دریافت کی گئی تو کہا گیا کہ آپ کو بوگس چیک جاری کیے گئے ہیں اور معاملہ ایئرپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بوگس چیک پر دستخط اس کے نہیں کسی اور کے ہیں، پولیس نے حقیقت حال سامنے آجانے پر اسے چھوڑ دیا اور پولیس اسٹیشن سے رجوع کرنے کے لیے کہا، عرب شہری نے بتایا کہ اس کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم بینک کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکا۔ اس دوران اس کی خوش دامن اور والدہ کا انتقال ہوگیا۔ مجبورا اسے دوسرا ٹکٹ خریدنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ آنے جانے کا الگ خرچ ہوا پولیس سٹیشن کے الگ چکر لگانے پڑے،عدالت نے اس کے نقصانات کا اندازہ 20 ہزار درہم لگا کر بینک کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو یہ رقم ادا کرے۔

Comments

- Advertisement -