تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اماراتی ریاست میں‌ تین سالہ بچہ سوئمنگ پول میں‌ ڈوب کر جاں بحق

راس الخیمہ : بنگلے کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن اماراتی بچے کے والد نے بتایا کہ ’میرا بیٹا بنگلے میں تنہا کھیل رہا تھا‘۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے ساحلی علاقے میں واقع رہائشی بنگلے میں ہلاک ہونے والا تین سالہ بچہ سوئمنگ پول میں گر کر ہلاک ہوا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سیف محمد سعید کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے والدین کے ہمراہ دارالحکومت ابوظہبی سے چھٹیاں گزارنے راس الخیمہ آیا تھا۔

متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا بنگلے میں اکیلا کھیل رہا تھا، جب وہ بول کے قریب تھا تو میں بنگلے کے دوسرے حصّے میں تھا کہ اچانک کسی کے سوئمنگ پول میں گرنے کی آواز آئی۔

بچے کے والد نے بتایا کہ میں نے پول میں دیکھا تو میرا بیٹا غیر متحرک حالت میں سوئمنگ پول میں پڑا تھا۔

وزارت تعلیم کے استاد اور واقعے کے عینی گواہ خرم مجید کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوست کے ہمراہ ساحل سے گزر رہا تھا کہ بنگلے سے ایک خاتون اور مرد کے رونے اور خیخنے کی آوازیں آئیں میں جلدی سے اندر گیا اور بچے کو مصنوعی سانس فراہم کی تاہم بچہ جانبر نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

یاد رہے کہ شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں چار سالہ طالب علم 14 نومبر کو ڈوب گیا تھا، اسکول انتظامیہ کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچے کو ایمبولینس کے ذریعے القاسمی اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

واضح رہے کہ رواں برس جون میں دو بچے اُس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

Comments

- Advertisement -