پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

حج کے لیے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کی درخواستیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے آئندہ سال حج 2025 کی ادائیگی کے لیے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کی جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، انڈومنٹس اینڈ زکوۃ نے آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کی حج درخواستیں قبول کرلی ہیں۔ درخواستیں منظور کردہ معیار اور شرائط کے مطابق قبول کی گئی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب میں حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا مختص کردہ حج کوٹہ 6228 عازمین کا ہے جو حج امور کے لیے منظم ریفرنس سسٹم کے مطابق شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان میں 3051 اجازت نامے بزرگ عازمین کے منظور کیے گئے جو کل کوٹے کا 49 فیصد ہے اس میں 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ 3177 پرمٹ دیگر عمر کے گروپوں اوران کے ساتھیوں کو الاٹ کے گئے ہیں جو کل کوٹے کا 51 فیصد بنتا ہے۔ تمام درخواستیں طے شدہ معیار اور شرائط کے مطابق منظور کی گئی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے سرکاری چینل کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 60248 رہی جس میں سے 51732 نے پہلے کبھی حج ادا نہیں کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے بتایا کہ الیکٹرانک حج اور عمرہ سسٹم نے ابتدائی چھانٹی کے عمل کو ہموار، لچکدار اور شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے۔

ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی سے متعلق اہم خبر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں