ابوظبی : اماراتی حکام نے دبئی کے تعلیمی اداروں کےلیے کرونا وائرس کے نئے پروٹوکولز جاری کردئیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تعلیمی اداروں کےلیے کوویڈ 19 سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری ہوگیا۔
اماراتی حکام کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کےلیے کھیلوں کا انعقاد دوبارہ سے کیا جائے گا جب کہ بسوں میں بھی بچوں کی تعداد سو فیصد ہوگی۔
اماراتی حکومت نے ہدایت نامے میں واضح کیا ہے کہ اسکول کے اوقات میں بچوں کےلیے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت نامے میں بچوں کے والدین کو اسکول میں منعقد ہونے والے پروگرامات میں شرکت کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ جامعات میں رہائش کےلیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔