تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

ابوظبی : متحدہ عرب امارات ایک ماہ بعد خلائی تقریب کی میزبانی کرنے والے پہلے عرب ملک کا اعزاز اپنے نام کرلے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ تین عشروں میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اب اماراتی شہری خلاء تک پہنچ چکے ہیں۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 25 سے 29 اکتوبر تک 72 ویں انٹرنیشنل ایسٹرونوٹیکل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ تقریب متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر اور انٹرنیشنل ایسٹرو ناٹیکل فیڈریشن کے اشتراک منعقد ہورہی ہے جس میں دنیا بھر کے بہترین دماغ جمع ہوکر خلاء سے متعلق رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال اور پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

میڈیا رپورٹس ک مطابق متحدہ عرب امارات انٹرنیشنل ایسٹرونوٹیکل کانفرنس منعقد کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

Comments

- Advertisement -