کراچی : اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق نے یواے ای میں رہنے والے یا جانیوالے پاکستانیوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ18 لاکھ سےزائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں موجودہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈےسے گریز کریں۔
یو اے ای قونصل جنرل نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر منفی پوسٹ شیئر کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، منفی پوسٹ شیئر کرنے پر عمر قید یا 14 سے 15 سال کی قید ہوسکتی ہے۔
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان کےخلاف منفی پوسٹ کولائک کرنے پربھی ایکشن لیاجائےگا، پاکستانی شہریوں کو مشورہ دوں گا قوانین کی پاسداری کریں ، اس سے قبل اس معاملےپر سزائیں اور ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کیلئےویزےنہیں روک رہے، اس سال وزٹ ویزا ہزار گنا اور ورک ویزے دگنے جاری کئے۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کےاجناس کم لاگت میں موجودہیں، پاکستان فوڈسیکیورٹی کے ذریعے یو اے ای کے ساتھ جڑ سکتا ہے، کھجور و دیگر شجر کاری کراچی میں کرنےکےمفید اثرات ہوسکتےہیں۔