تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امارات: ٹریفک چالان پر 50 فی صد رعایت سے کون لوگ محروم ہوں گے؟

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فی صد رعایت دی جا رہی ہے۔

امارات الیوم کے مطابق شارجہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر دی جانے والی پچاس فی صد رعایت کا اطلاق 11 نوعیت کے چالان پرنہیں ہوگا۔

شارجہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یکم سے 31 مارچ 2023 تک ٹریفک چالان کی ادائیگی پر پچاس فی صد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے ممنوعہ کیٹگریز کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے زمرے میں شامل چالان پر ادائیگی بغیر رعایت کے کی جائے گی، اور وہ رعایتی اسکیم میں شامل نہیں ہوں گے، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے پکڑے گئے افراد بھی چالان رعایت سے محروم ہوں گے، کیوں کہ ان کی وجہ سے نہ صرف ان کی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ہوتی ہے۔

سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ڈرائیورز اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے افراد بھی رعایت سے محروم ہوں گے۔

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر چالان، مقررہ رفتار سے زیادہ پر گاڑی چلانے، ٹریفک پولیس کے اہل کار کے روکنے پر نہ رکنے اور وہاں سے فرار ہونے والے افراد کو بھی رعایتی اسکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ایسے حادثات پر کٹنے والے چالان جن میں کسی شخص کی موت واقع ہو، یا ایسا خطرناک حادثہ جس میں شدید زخمی ہوئے ہوں، بھی رعایت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

گاڑی کے انجن یا اس کی باڈی میں بغیر پرمٹ تبدیلی کی گئی ہو، خطرناک یا قابل اشتعال مواد کو بغیر پرمٹ منتقل کیا گیا ہو، تین یا زیادہ پہیوں والی بائیک جو کہ تفریحی مقامات کے لیے مخصوص ہے کو شاہراہ پر چلانے والے افراد بھی رعایت سے محروم ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -