تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معمول کے چیک اپ کے دوران انکشاف، ڈاکٹر نے مریض کا ایمرجنسی آپریشن کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے گردے کے پاس موجود ایک کلو گرام کی رسولی نکال دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب میں مقیم منوج نامی بزرگ معمول کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹرز نے گردے میں رسولی کا انکشاف کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منوج سگریٹ نوشی کی وجہ سے ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز بارہا انہیںصحت کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں مگر وہ تمباکو نوشی جیسی بری لت سے چھٹکارا حاصل نہیں کررہے۔

ابھی وہ معمول کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس پہنچے ہی تھے کہ ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ اُن کے بائیں گردے کے پاس وزنی رسولی موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے منوج کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اُن کا فوری آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: بچے کی گردن میں 700 گرام کی رسولی، سعودی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شخص کے سرسے دو کلو وزنی رسولی نکالی گئی، تصاویر سامنے آگئیں

پرائم اسپتال میں ڈیوٹی انجام دینے والے یورولوجسٹ ڈاکٹر سنجے بھٹ کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے منوج کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد جب نکالی گئی رسولی کا وزن کیا تو وہ ایک کلوگرام وزن کی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور وہ روبہ صحت ہیں، آپریشن کے اگلے روز انہوں نے چہل قدمی بھی کی، آئندہ تین روز میں انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

آپریشن کی کامیابی پر منوج نے ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -