اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

بڑی خبر : متحدہ عرب امارات کی معاشی ٹیم پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور یواے ای کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے متحدہ عرب امارات کی معاشی ٹیم پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوریو اے ای قیادت کی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے یواے ای کا وفد 3 مئی کولاہور میں ملاقات کرے گا جبکہ یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں بھی ملاقات ہوگی۔

- Advertisement -

ملاقاتوں میں پاکستان اور یو اے ای میں معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کی تجاویز پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ، جس میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی اور وفد کوپاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای نے سرمایہ کاری، ترقی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثرکوششوں کی یقین دہانی کرائی اور دونوں اقوام کےدرمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں