23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات، شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، دو بچے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے علاقے الفصیل میں ایشیائی شہری نے بیوی کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جبکہ دو بچے بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بیوی کو قتل کرنے والا شوہر ایشیائی شہری ہے جبکہ عرب خاتون کی عمر 39 سال بتائی گئی ہے، زخمی دونوں بچوں کی عمریں 9 اور 12 سال ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیوی راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ بچوں کو نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی: پاکستانی نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے فجیرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی جائے گی، عدالتی ریکارڈ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ 24 مارچ 2017 کو پیش آیا تھا جس کی سماعت عدالت میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل دبئی کے شاپنگ مال میں کام کرنے والے پاکستانی ملازم نے بیوی سے بات کرنے پر اپنے ہم وطن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب ملزم نے عدالت میں بیان قلم بند کرواتے ہوئے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقتول نے مجھ پر قتل کی نیت سے حملہ کیا جس پر میں نے اپنے دفاع کیا اور اسی دوران مقتول ہلاک ہوگیا اسے قتل کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں