متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں طویل تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات کی متعلقہ وزارت نے 2 اور 3 دسمبر (پیر اور منگل) کو قومی دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس لیے ملازمین ہفتہ سے منتقل تک چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
- Advertisement -
یہ چھٹیاں قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں جو ہر سال دو دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے یہ دن سات امارات، یعنی ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کے اتحاد کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
قومی دن کے موقع پر امارات بھر میں مختلف تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
شہری اور سیاح یکساں طور پر ان تقریبات میں شرکت کر کے متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور ثقافت کا جشن منائیں گے۔