جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

یو اے ای کی گولڈن جوبلی، بڑا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دن کے لئے عوامی تعطیل اور لمبے ویک اینڈ کے لئے آپ تیار ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے کی سرکاری چھٹی اب ایک منفرد یادگار بن گئی لیکن اب ایسے لمبے ویک اینڈ کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ دسمبر کے آغاز میں ملک بھر کے ملازمین کو تین دنوں کی چھٹی ملے گی ، یہ بہت سے لوگوں کے لئے چار دنوں کی ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع دی جائیں گی۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے منظور شدہ تعطیلات کے کلینڈر کے مطابق دسمبر کے پہلے تین دنوں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے تعطیلات ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزٹ ویزوں میں مفت توسیع، بڑا اعلان ہوگیا

اس کا آغاز بدھ یکم دسمبر کو یوم یادگاری کے موقع پر عام تعطیل کے ساتھ ہوتا ہے، جو ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

اس کے فوری بعد دو اور تین دسمبر کو ملک کی پچاس ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں مزید دو دن کی چھٹی ہے، ایسے میں جب جمعے کو تین دسمبر پہلے سے چھٹی ہوگی اور ہفتے کو چار دسمبرکا دن ہے، یوں کل چار دنوں کے لئے چھٹی ملے گی۔

ملک کی پچاس سال پورے ہونے کی خوشی کے حوالے سے جس تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے وہ آخری چھٹی ہوگی ، اگرچہ اگلے سال کی شروعات پر چھٹی ہوگی، لیکن چونکہ یہ ہفتے کا دن ہے تو ہم سب کے لئے اس کی خوشی منانے کا موقع نہیں ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں