اشتہار

یواےای: ہر سال نئی کار چلانے والوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ہر سال نئی کار چلانے کے خواہشمند افراد کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔

امارات میں ہر سال نئی کار چلانے کی اجازت دینے کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔ مقامی اسمارٹ موبائل ایپ کے متعارف کرائے جانے کے بعد نئے پروگرام کے تحت ہر سال نئی کار چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

گاڑیوں کے کرائے، سبسکرپنشز اور لیزنگ سروسز فراہم کرنے والے selfdrive.ae نے نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔

- Advertisement -

اس نئی سروس کے ذریعے کار کی ملکیت کا متبادل پیش کیا جائے گا۔ نئی سروس کو NEOS کا نام دیا گیا ہے۔
نیا پروگرام صارفین کو ہر سال اپنی کاروں کو بالکل نئی کاروں کے ساتھ تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

بی ایم ڈبلیو کے لیے قیمت 3199 درہم، ووکس ویگن کے لیے 2799 درہم اور شیورلیٹ کے لیے 2249 درہم سے شروع ہوتی ہے۔

دیگر ماڈل کی کاروں کے مختلف فیس رکھی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت صارف ایک سال کی مدت کے لیے کار منتخب کرکے ماہانہ فیس ادا کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں