تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات نے بڑی شرط ختم کردی، 100 فیصد ملکیتی حق دینے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرماریہ کاروں پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں بغیر کفیل کے کاروبار کرنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان نے خلیجی ممالک میں قائم غیر ملکی کمپنیوں کے قیام کے حوالے سے قانون میں ترمیم کر کے شاہی فرمان جاری کیا۔

شاہی فرمان جاری ہونے والے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہ اختیار حاصل ہوگیا کہ اب وہ 100 فیصد ملکیت رکھتے ہوئے اپنی کمپنی یا دفتر قائم کرسکتے ہیں۔

قانون میں ہونے والی ترمیم کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار اور صنعت کار کسی قومیت کی پابندی کے بغیر امارات میں 100 فیصد ذاتی کمپنی قائم کرسکیں گے جبکہ اگر کوئی ادارہ چاہیے تو اُسے امارات میں اپنی شاخ کھولنے کی بھی مکمل اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات : یکم سے3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان

اس سے قبل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی شہری کی شراکت سے ہی کاروبار کرنے کی اجازت تھی جبکہ اگر کوئی ادارہ اپنی برانچ کھولنے کا خواہش مند ہوتا تو اُسے بھی مقامی شخص کی خدمات لازمی حاصل کرنا ہوتی تھیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے معیشت کو عروج پر پہنچانے کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں جس کے تحت پرانے قوانین میں ترمیم کی جائے گی تاکہ غیر ملکی کمپنیاں امارات میں اپنا سرمایہ لگائیں۔

اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش اور محفوظ ماحول بھی فراہم کیا جائے گا، جس کے لیے قوانین تشکیل دیے جارہے ہیں۔

اماراتی حکومت کا ماننا ہے کہ قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کرنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی اور وہ اپنا سرمایہ یہاں پر لگائیں گے۔

Comments

- Advertisement -