پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات کی نئی شرط ، پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات  نے مسافروں پر پی سی آرٹیسٹ کیساتھ 4 گھنٹے قبل کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط عائدکردی، جس کے بعد  ایمرٹس نے  مسافروں کو لےجانےسے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافروں کیلئے دبئی کاسفرفی الحال ناممکن ہوگیا ، یواےای نے پاکستان سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کردی ، پاکستانی مسافروں کو 4 گھنٹے پرانی پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فی الحال پاکستان میں پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ نہیں ہوتے، پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلےکی پی سی آر رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی، گزشتہ روز سےاب تک ملک بھر سے 3ہزار سےزائد مسافردبئی نہیں جاسکے کیوںکہ پاکستان میں فی الحال کوئی بھی اسپتال یا لیب ریپڈ پی سی آرٹیسٹ نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ایمرٹس ایئرلائن نے 4 گھنٹے قبل کے ریپڈانٹیجن ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو لےجانےسے انکار کردیا ، جس کے بعد جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافروں کوسفر سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈانٹیجن کی رپورٹ موجودنہیں تھی، جس کے باعث 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کئے گئے، مسافرایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے جبکہ اسلام آباد سے بھی دبئی جانیوالے300سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوا۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دی تھی ، اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں