متحدہ عرب امارات نے شعبہ تعلیم سے وابستہ 16 ہزار سے زائد نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جن 16 ہزار سے زائد افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ ان کا تعلق شعبہ تعلیم سے ہیں اور انہوں نے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت جن افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ ان میں امارات میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے 10 ہزار غیر ملکی طلبہ، ساڑھے 5 ہزار یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 ماہرین شامل ہیں۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔ گولڈن ویزا 10 سال کارہائشی پرمٹ ہے، جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔
اماراتی ادارہ شہریت وکسٹم فیڈریشن حکام کے مطابق گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد بین الاقوامی سطح پرقابلیت کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ایسے افراد تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔