متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر عائد پابندی 7 مئی 2025 سے ختم کر دے گی۔
عرب خبر رساں ادارے وام نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اعلان لبنانی صدرِ مملکت کے گزشتہ ہفتے کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیصلہ جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں لبنانی صدر جوزف عون اور اماراتی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔
امارات کی جانب سے 2021 میں اپنے شہریوں کے لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم، لبنانی شہریوں پر امارات آنے کی کوئی پابندی نہیں تھی۔
اس سے قبل لبنان نے حماس کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے حملوں کے خلاف خبردار کیا بھی کیا تھا۔
لبنان کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے فلسطینی گروپ حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ ملک کی سرزمین کو ایسی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے روکیں جو قومی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یہ بیان اسرائیل کی جانب سے راکٹ فائر کے جوابی حملوں کے بعد سامنے آیا تھا۔
ہائر ڈیفنس کونسل نے یہ انتباہ جاری کیا جب لبنان کو ریاستی کنٹرول سے باہر گروپوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ کا سامنا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے اتحادی مسلح لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان 14 ماہ کی جنگ کے بعد امریکا اور دیگر ممالک نے لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح گروپوں کو کنٹرول کرے۔
سعودی ایئر لائن نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
خود لبنان نے حزب اللہ سے غیرمسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کو کمزور کرنے والی کسی بھی مسلح کارروائی سے باز رہے۔