منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یو اے ای کا روسی ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد یو اے ای میں زیراستعمال ویکسینز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کی اسپوتنک فائیو ویکسین کو ہنگامی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

روسی حکومت کا اپنی تیار کردہ ویکسین کیلئے اہم فیصلہ

اس سے قبل یو اے ای میں سینوفرم اور فائزر کی بائیوٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ یو اے ای کے تحقیقی ادارے نے منظور شدہ اسپوتنک فائیو کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل شروع کر دیے ہیں۔

روس نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین کی منظوری کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرلیا، ماسکو کے گیمیلیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی اسپوتنک وی ویکسین کو مکمل طور پر کارآمد بتایا گیا ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے ذریعہ حاصل کردہ تنظیم کی دستاویز کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف روسی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری کے لئے درخواست عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو پیش کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 100سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں ان میں سے چار مقامات پر ویکسین انسانوں کے استعمال کے ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں