12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں پیسے کا دکھاوا کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پولیس نے شوروم میں پیسے کا دکھاوا کرنے والے اور اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیسے کا دکھاوا ایک شخص کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے قانونی اور اخلاقی ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیاپر ایک وڈیو وائرل ہے ، جس میں اماراتی قومی لباس میں ملبوس ایک شخص کو پرتعیش کاروں کے شوروم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ملازمین سے متکبرانہ انداز میں گفتگو کی۔

- Advertisement -

شوروم میں آنے والا شخص ایک خاتون ملازم کو مخاطب کرتے ہوئے شوروم کے مینیجر سے متعلق سوال کرتا ہے۔

خاتون کے بتانے پر وہ اس کو نوٹوں کی ایک گڈی تھماتے ہوئے کہتا ہے کافی پی لینا، اس کے بعد مذکورہ شخص شوروم کے مالک سے گفتگو میں رعونت سے مہنگی ترین کار کی قیمت معلوم کرتا ہے۔

جب ایک کار کی قیمت بائیس لاکھ درہم بتائی جاتی ہے تو کہتا ہے کچھ اور دکھائیں یہ تو میرا ڈرائیور چلائے گا۔

ویڈیو میں اس کے ہمراہ دو لوگ بظاہر نوٹوں کی گڈیاں اٹھائے گھومتے نظر آتے ہیں، یواے ای پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ شوروم کے مالک کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ویڈیو متحدہ عرب امارات کی اخلاقیات سے متصادم اور معاشرے کے لیے تکلیف دہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں