تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای: غیر ویکسین شدہ افراد کو اجازت مل گئی

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ویکسین شدہ افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 19 اپریل سے غیر ویکسین شدہ افراد بھی بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

یہ سہولت کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد کورونا پابندیوں میں نرمی اور معمولات زندگی کو پھر سے عام حالات کی جانب ایک قدم ہے۔

ترجمان نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی ڈاکٹر طاہر الامیری کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہو گی۔

سفری درخواست فارم کو الحسن ایپ پر مکمل کرنا ہوگا جس سے ان کا اسٹیٹس وہاں سبز یعنی (گرین) ہو جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 برس سے کم عمر غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -