تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یواےای صدر کی وفات: ‘پاکستان قریبی دوست سے محروم ہو گیا’

صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک قریبی دوست سے محروم ہو گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدرشیخ خلیفہ بن زایدال نہیان کی وفات پر شاہی خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں قوم یواےای کے غم میں برابر کی شریک ہے آج پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا۔ صدر نےشیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی امت مسلمہ اور پاکستان کیلئےخدمات کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر یواےای شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات سے یواےای بصیرت افروز قائد سے محروم ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے

وزیراعظم نے یو اے ای حکومت اور عوام سےتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام برابر شریک ہیں اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے تمام رینکس نے یواےای صدر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اظہارتعزیت کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک قریبی دوست سےمحروم ہوگیا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments

- Advertisement -