اشتہار

یواےای کا فلسطینیوں کیلیے فوری امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے صدر نے اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے 20 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی (WAM) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے فلسطینی عوام کے لیے 20 ملین ڈالر کی فوری امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

یہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے ذریعے دی جائے گی۔
صدر محمد بن زاید کا کہنا ہے کہ یہ امداد متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے حصے کے طور پر آتی ہے تاکہ بحران کے وقت دنیا بھر میں کمزور آبادیوں اور ضرورت مندوں کو فوری ریلیف اور مدد فراہم کی جا سکے۔

- Advertisement -

دوسری جانب یورپی یونین کےکمشنر اولیورو رہیلی نے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنےکا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اپنی تمام ترقیاتی امداد، جس کی مالیت 691 ملین یورو ($729 ملین) ہے کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تمام ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔

یورپی یونین کا فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد روکنے کے مجوزہ پلان کی 5 یورپی ممالک نے مخالفت کی ہے۔ آئرلینڈ، اسپین، ڈنمارک اور لکسمبرگ نے فلسطین کیلئے امداد معطلی کی مذمت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں