جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

یو اے ای اور عمان میں تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اتوار7 جولائی 2024 کو نئے ہجری سال 1446 کے آغاز (یکم محرم) پر نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے سرکاری تعطیل اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں میں تمام کارکنوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یو اے ای کی جانب سے 2024 میں سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔

- Advertisement -

جاری کئے گئے شیڈول میں عیدالفطر اورعید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ہجری سال، بارہ ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیلات شامل ہیں۔

’غزہ جنگ بندی سے حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے رک جائیں گے‘

دوسری جانب نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر عمان میں بھی سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں