جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دبئی، دوائیں اور دیگر طبی سہولیات ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریضوں کے علاج معالجے، دوائیں اور آپریشن پر عائد پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لے لیا ہے، اب یہ ٹیکس حکومت ادا کرے گی.

اس بات کا اعلان فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے ایک اعلامیہ میں کیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہوگا اور جس کے تحت امراض سے حفاظتی اقدامات، حفاظتی ٹیکوں، جسمانی امراض اور دانتوں کے امراض کے لیے حاصل کی گئی سہولیات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے.

وفاقی محصولات اتھارٹی کے مطابق چہروں کی خوبصورتی کے لیے کرائی گئی کاسمیٹک سرجری پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس برقرار رہے گا اور اس قسم کے علاج پر ٹیکس کی چھوٹ نہیں دی جائے گی.

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سہولت لوگوں کی جان بچانے اور شہریوں کی معیار صحت کو بلند کرنے کے لیے دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنی صحت کو سنجیدہ لیتے ہوئے امراض سے نبرد آزما ہو سکیں اور ایک صحت مند معاشرے کی ترویج کی جا سکے.

خیال رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں دواؤں، آپریشن کرانے اوراسپتال میں حاصل کی گی دیگر سہولیات پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد تھا جسے مریض کو ادا کرنا ہوتا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں