اشتہار

یواےای: عید سے قبل تنخواہوں سے متعلق زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں ماہِ اپریل کی تنخواہ عید سے قبل ہی ادا کر دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یواےای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے ملازمین پیر 17 اپریل کو اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے۔

- Advertisement -

ماضی میں بھی ایسی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ خریداری کرنے اور عید کی چھٹیوں کی تیاری کے لیے قبل ازوقت تنخواہ دی جاتی تھی۔

دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں اپریل کے تیسرے ہفتے میں عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا۔ اس حوالے سے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کرنے پر مالکان کو رعایتیں دی جائیں گی۔

وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کریں گے انہیں تحفظ اجرت قانون میں اندراج کے حوالے سے رعایتیں دی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں