متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مملکت میں آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں اسکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب مزید بڑھ جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو جلد بکنگ کروالیں۔
ایجنسیوں کے مطابق بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔
ایک ایجنسی کے جنرل مینجر کے مطابق کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔
دوسری جانب الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2026 میں مسافر سروس شروع کردی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔
یو اے ای میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک امارات کے مختلف علاقوں تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔
متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز
دبئی میں اتحار ٹرین کا مرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو کہ اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔