تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

یواے ای نےغیرملکی ملازمین کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی، یو اے ای حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی شرط عارضی طورپر معطل کردی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت وافرادی قوت کی جانب سے تحصیل سروس سینٹرزکو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کے ورک ویزے سے متعلق درخواستوں کو وصول کیا جائے۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون کی جانب سے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھی غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

خیال رہے کہ یکم اپریل کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں ’ورک ویزہ‘ سے متعلق قوانین سخت

یاد رہے کہ رواں برس 3 فروری کو متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ملازمت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ’ورک ویزے‘ سے متعلق قوانین کو سخت کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو لازمی قرار دیا تھا۔

ترجمان متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد ملک کو محفوظ ترین ملک بنانا ہے جہاں جرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر ہوں اور اس سرزمین کو کوئی جرائم پیشہ شخص اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -