تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا پابندیاں، برطانیہ کا یو اے ای سے متعلق بڑا اعلان

لندن: برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو کرونا کی ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر عنبر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

حکومت برطانیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بحرین ، ہندوستان اور قطر کو بھر عنبر لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے ، اس تبدیلی پر عملدرآمد کا آغاز اتوار آٹھ اگست دو ہزار اکیس کو برطانوی وقت صبح چار بجے ہوگا۔

برطانوی سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کا کہنا تھا کہ برطانیہ بین الاقوامی سفر کو محفوظ انداز میں کھولنے کیلئے پرعزم ہے ، ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی اور اس کے فوائد کی بنیاد پر دنیا بھر کے گھرانوں ، دوستوں اور کاروباری افراد کو ملانے کیلئے تیار ہیں۔

برطانوی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں محتاط ہوکر بڑھنا ہے ، دنیا بھر کے مختلف تعطیلاتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کیلئے کی جانے والی تبدیلی اس شعبے اور لوگوں کے سفر کی خاطر ایک اچھی خبر ہے۔

عنبرلسٹ کیا ہے؟

عنبر لسٹ میں شامل ملکوں کے ویکسین شدہ افراد کو برطانیہ آنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑتا۔

دوسری جانب برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور بارہ اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1750 سے بڑھ کر 2285 پاونڈ ہوجائیں گے جب کہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -