ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دے دی۔

تفصیلات مطابق متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (UAE-GCAA) ٹیم نے جناح انٹرنیشنل کا دورہ مکمل کرلیا، اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم نے اس سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا۔

دو رکنی اماراتی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی نے کی، ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن کے شعبوں کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

ٹیم نے سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

مہمان ٹیم کا براہِ راست (یو اے ای) جانے والی ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس، اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا۔

ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی، اس کے ساتھ ساتھ قومی اور دیگر ایئر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اماراتی ٹیم نے ڈیبریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایویشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سینئر ڈائریکٹر الکعبی نے کہا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اماراتی ٹیم کا یہ اسیسمنٹ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا ، یہ دورہ اس سال ائیکیو اور (یوکے ڈی ایف ٹی) کی جانب سے کی گئی اسیسمنٹس کا تسلسل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں