ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یو اے ای جانے والے مسافروں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے مسافر کتنی نقدی اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں؟حکام نے واضح کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے  بڑی تعداد میں سیاح اور تارکین وطن یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

فیڈرل کسٹمز اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو سوشل میڈیا کے زریعے یاد دہانی کرائی ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے کے دوران مسافروں کی رقم کی کوئی حد نہیں ہے تاہم اگر مسافر ساٹھ ہزار درہم یا اس سے زیادہ یا اس کے مساوی دیگر کرنسیوں میں لے جارہے ہیں تو انہیں اس رقم سے متعلق کسٹم افسران کو آگاہ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

کسٹم حکام نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ کچھ چیزیں جو مسافر اپنے ساتھ دبئی لاتے ہیں، انہیں کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، ان میں ذاتی تحائف شامل ہیں ، جن کی قیمت تین ہزار درہم ہے ، زیادہ سے زیادہ 400 سگریٹ، 50 سگار ، 500 گرام تمباکو، ان سب سے اوپر کوئی بھی چیز کسٹم ڈیوٹی سے مشروط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھرتیاں: امارات ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان

ساتھ ہی حکام نے مسافروں کے ساتھ لیجانے والی اور ممنوعہ اشیا کی ایک فہرست جاری کی تھی جو کہ درج ذیل ہے۔

مسافروں کو یہ سامان لانے کی اجازت ہے

ڈیجیٹل کیمرے، ٹی وی ریسیور(ہر میں سے ایک ) ، ذاتی کھیلوں کا سامان ، پورٹیبل کمپیوٹر اور پرنٹرز، ذاتی استعمال کی دوا، بشرطیکہ یہ قابل اطلاق قواعد وضوابط کے مطابق ہو، مووی پروجیکشن ڈیوائسز ، ریڈیو اور سی ڈی پلیئر۔

ممنوعہ اشیا

منشیات، پان کے مادے بشمول پیتل، جوئے کے اوزار اور مشین ، نائیلون ماہی گیری جال، خنزیر ذاتوں کے زندہ جانور، ہاتھی دانت، ریڈ لائٹ پیکج کے ساتھ لیزر پین، نقلی اور جعلی کرنسی، اشاعتیں، تصاویر، مذہبی طور پر جارحانہ یا غیر اخلاقی ڈرائنگ اور پتھر کے مجسمے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں