جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے بھارت اور پاکستان سے تحمل سےکام لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی روکیں۔ اسے مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی روکیں۔ اسے مزید بڑھانے سے گریز کریں، جس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جنوبی ایشیا میں مزید علاقائی کشیدگی سے بچنے کیلئے بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا سفارت کاری اور مذاکرات بحران کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہیں۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا مزید کہنا تھا متحدہ عرب امارات علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے پُرامن حل کے حصول کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان ا سٹیفن دوجارک کا کہنا تھا گوئتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ دنیا دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں