تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چند ماہ میں 30 کلوگرام وزن کم، نوجوان نے ناممکن کو ممکن کیسے بنایا؟

مٹاپا یا اضافی وزن کا شکار افراد مشکلات اور کئی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، چند لوگ اس سے نجات پانے کے لیے سر توڑ کوشش بھی کرتے ہیں مگر انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملتی۔

گلف نیوز پر ایسے ملائشین لڑکے کی کہانی شائع ہوئی جس نے دس ماہ کے عرصے میں 30 کلوگرام وزن کم کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام شہیرالزاد بن زکریا ہے، جن کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ کے قریب ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ گزشتہ اکتوبر وہ ایک پارک میں چہل قدمی کررہے تھے تو اُن کا ایک دم سانس پھول گیا، اُسی لمحے انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور مختلف اہداف بنائے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے دوران مجھے اہل خانہ اور بالخصوص اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے امید پیدا کی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔

گلف نیوز کو شہیرالزاد بن زکریا نے بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کر کے یہ بات سب سے پہلے اہل خانہ کو بتائی، گھر والوں نے اس دوران میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور اُسی طرح کے کھانے بنائے، بالخصوص اہلیہ نے خصوصی کھانے بنائے جس کی وجہ سے ڈائٹنگ کا مشکل مرحلہ بھی آسانی سے گزر گیا۔

مزید پڑھیں: 33 کلو وزن کم کرنے والا نوجوان، ممکن کیسے ہوا؟‌ نوجوان نے بتا دیا

انہوں نے بتایا کہ ’میں مصنوعی نہیں بلکہ قدرتی طریقے سے وزن کم کرنے کا قائل تھا، قدرتی مطلب میں کوئی دوا نہیں کھاؤں، کوئی علاج اور سرجری نہیں کرواؤں، یہ کام مشکل تو تھا پر ناممکن نہیں‘۔

’میں نے سب سے پہلے چاؤل کھانا چھوڑے تاکہ کیلوریز کم ہوسکیں، اُس کی جگہ ڈبل روٹی، نوڈلز کھائے اور چائے میں چینی کی مقدار کو کم کیا اور شام پانچ بجے کے بعد کھانے پینے کے سلسلے کو ترک کیا‘۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ مٹاپے کا شکار ہوتے ہیں تو جوڑوں میں درد ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے کام رک جاتے ہیں‘۔

شہیر کا کہنا تھا کہ میں نے ابتدائی ایام میں طے کیا کہ ماہانہ 80 کلومیٹر چہل قدمی کروں گا، یہ کرنے کے بعد ایک وقت ایسا آیاکہ جوڑوں کا درد ٹھیک ہوگیا، اب ایک سال بعد میں نہ صرف باہر جاسکتا ہوں بلکہ بھاگ دوڑ اور فٹبال بھی کھیل سکتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کیسے کیا؟ اداکارہ نے نسخہ بتادیا

انہوں نے مٹاپے کا شکار افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ فیصلہ کر کے اس پر ثابت قدم رہیں کیونکہ بہت سارے ایسے مواقع آتے ہیں جب انسان اپنے معاہدے کی خود خلاف ورزی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں