بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

یو اے ای: کن افراد کو ٹریفک جرمانوں میں رعایت ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں پر مستقل رعایت کے فیصلے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے اور پولیس کی مجلس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا کہ یہ رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی اور مستقل بنیادوں پر دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60 دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو۔ سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی‘۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں