جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آسٹریلوی جنگلات آتشزدگی، برج الخلیفہ پر متاثرین سے یکجہتی کے پیغامات آویزاں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آسٹریلیا کے جنگلات میں‌ لگنے والی ہولناک آگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات آویزاں کیے گئے۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں‌ قائم برج الخلیفہ کی عمارت بدھ کو مغرب کے بعد روشن ہوئی جس پر اظہار یکجہتی کے حوالے سے کلمات آویزاں ہوئے اور پھر یہ اندھیرے میں ڈوب گئی، اس اقدام کا  مقصد آسٹریلیا میں ہونے والی آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں واقع جنگلات میں گزشتہ ماہ کی آخری تاریخ کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور یہ اس قدر خوفناک شدت اختیار کرگئی کہ اس نے 1 لاکھ اسکوائر فٹ کے علاقے کو مکمل جلا کر راکھ کردیا۔

آسٹریلیا میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں کئی مکانات بھی جل کر ختم ہوئے اور اس کے نتیجے میں 28 انسانی جبکہ 1 ارب سے زائد جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں البتہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی اس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں