تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

متحدہ عرب امارات کا طیارہ ہائی جیک، خبریں من گھڑت نکلیں

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے فضائی کمپنی کے طیارے کے اغواء ہونے کی اطلاعات من گھڑت اور بے بنیاد نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائے دبئی کے ایرانی فضائی حدود میں ہائی جیک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جسے یو اے ای کے حکام نے مسترد کردیا ہے۔

فلائے دبئی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے ہائی جیک ہونے کا واقعہ کابل جانے والے ایک مسافر کی وجہ سے وجود میں آیا جس نے انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر دبئی سے کابل جانے والے جہاز کے ہائی جیک ہونے کی جھوٹی خبریں عام کیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز خبریں موصول ہوئیں تھیں کہ ایران کی فضائی حدود میں یو اے ای کا جہاز ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فلائے دبئی کی فلائیٹ نمبر ایف زیڈ 301 کابل سے واپس دبئی آچکی ہے اور طیارہ ہائی جیک ہونے کی خبیں سوشل میڈیا پر نشر کرنے والے مسافر سے بھی متعلقہ حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر سیف ال سویدی کا کہنا ہے کہ فلائے دبئی کے کابل جاتے ہوئے ہائی جیک ہونے کی خبریں غط اور بے بنیاد ہیں، طیارہ واپس دبئی پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ طیارے میں موجود ایک چاقو بردار شخص نے جہاز کے کاکپٹ میں داخل ہوا ہے جس نے طیارے کو ہائی جیک کرلیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -