جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دنیا بھر کے نوجوانوں کیلیے امارات کا زبردست پروگرام

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارا نے مستقبل کے چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کے لیے دنیا بھر کے گریجویٹس کی تربیت کا پروگرام متعارف کروا دیا۔

امارات نے اس پروگرام کو مون شاٹ 2071 کا نام دیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے ٹاپ گریجویٹس کو تربیت دینا ہے۔

اس پروگرام میں مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹی کے ٹاپ گریجویٹس کو 3 ماہ کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

کابینہ امور کے وزیر محمد عبداللہ القرضاوی کا کہنا ہے کہ دی مون شاٹ پروگرام دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہے گا ان کو بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اس تین ماہ کے پروگرام میں گریجویٹس اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو نکھار سکیں گے جس سے یو اے ای کے مستقبل کے لیے جدید حل مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں