تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یو اے ای کا خلائی مشن ’ہوپ‘ مریخ کے گرد مدار میں کامیابی سے داخل

دبئی: متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ’ہوپ‘ مریخ کے گرد مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن ’ہوپ‘ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا، یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مشن مکمل ہوگیا، خلائی مشن ہوپ مریخ کے گرد مدار میں پہنچ گیا۔

ایک ایس یو وی کے حجم کا یہ اسپیس کرافٹ 9 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 14 منٹ میں مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔

ہوپ مشن 20 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا گیا تھا اور سات ماہ کے طویل سفر کے بعد سرخ سیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ہوپ مشن کی کامیابی کے بعد یو اے ای پہلا مسلمان ملک اور دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جس نے خلائی پروگرام میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیارے پر آئندہ چند ماہ میں اترے گا، مدار میں داخلے کے بعد ایک سگنل سے زمین پر موجود مشن کنٹرولرز کو تاریخی کامیابی کی تصدیق مل سکی۔

واضح رہے کہ یو اے ای کا ہوپ اسپیس ایجنسی کا پہلا اہم خلائی مشن ہے جس کا مقصد سرخ سیارے کے مدار مریخ کے مکمل سال (زمین کے دو سال) تک گردش کرتے ہوئے وہاں کے موسم کا تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔

اس مشن کی قیادت کرنے والے سائنسدانوں کی سربراہ سارہ الامیری کا کہنا ہے کہ یہ مریخ کا پہلا موسمیاتی سیٹلائیٹ ہوگا، اس کا منفرد آربٹر اسے مریخ کے ہر حصے کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ مشن مریخ کے ایک سال کے دوران وہاں کے موسموں کا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پہلی مرتبہ ہوگا کہ سرخ سیارے کے موسم کی مکمل تصویر انسانوں کے سامنے آئے گی۔

ڈیٹا سے سائنسدانوں کو مریخ کے بدلتے موسموں اور ماحول کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی جو 14 ارب سال سے اسے تحفظ فراہم کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -