تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یو اے ای : ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرٹس ڈرا نامی ٹریڈنگ اینڈ ایونٹ کمپنی نے ملک کے سب سےبڑے کیش پرائز کا اعلان کیا، لکی ڈرا میں شرکت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟۔

اس سلسلے میں کپمنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایمرٹس ڈرا کے ہر ہفتے ہونے والے ڈرا میں سے سات افراد ستتر ہزار درہم جیتیں گے، یہی نہیں ان خوش نصیب افراد کو سات کروڑ ستتر لاکھ ستتر ہزار سات سو ستتر درہم پر مشتمل یو اے ای کی تاریخ کے سب سے بڑے گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع ملے گا۔

ایمریٹس ڈرا کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد العوادہی کا کہنا تھا کہ ایمریٹس ڈرا کا مقصد ایک بہتر کل کے لئے وعدہ پورا کرنا ہے، متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع دینے کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات بھر میں ماحولیاتی پروگراموں کی حمایت کرینگے اور اس ضمن میں فجیرہ کورل ریف پروگرام بہت سے اقدامات میں پہلا اقدام ہے۔

لکی ڈرا میں شرکت کا طریقہ کار درج ذیل ہے

ایمریٹس ڈرا کے منظور شدہ ریٹیلر نیٹ ورک سے یا ویب سائٹ سے آن لائن 50 درہم میں کورل پولپ خرید کر صارفین ہفتہ وار ڈرا میں شرکت کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزٹ ویزہ آن آرائیول، یو اے ای نے بڑی خوشخبری سنادی

آن لائن رجسٹریشن کے بعد آپ اپنا سات ہندسوں پر مشتمل نمبر منتخب کرسکتے ہیں یا سسٹم کے ذریعے اپنا نمبر منتخب کرواسکتے ہیں اور یہ نمبر کوئی دوسرا شخص منتخب نہیں کر پائے گا۔

لکی ڈرا میں شرکت کرنے کے لئے نمبر خریدنے کے بعد آپ ہفتہ وار ڈرا میں شریک ہوجائیں گے جس میں ہر ہفتے انعام جیتنے والے سات افراد کو گارنٹی کے ساتھ ستتر ہزار سات سو درہم کا انعام دیا جائے گا، یہ سات افراد سات کروڑ ستتر لاکھ ستتر ہزار سات سو ستتر درہم پر مشتمل گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

ایمریٹس ڈرا ایمریٹس ڈرا کی ویب سائٹ پر ہر ہفتے کی رات سات بجے لائیو دکھایا جائے گا، پہلا ڈرا 25 ستمبر کوہوگا۔

Comments

- Advertisement -