بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پر مزید 6 یو سی چیئرمین پی ٹی آئی سے خارج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی نے میئر انتخاب میں حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے مزید 6 یو سی چیئرمینوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گیارہ رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید چھ چیئرمینوں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

چھ چیئرمینوں میں صدر ٹاؤن یو سی 6 سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹاؤن سے ملک اختر، اور فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں۔

برطرف 6 ارکان سمیت پی ٹی آئی کے 32 یو سی چیئرمین میئر کے انتخاب میں غیر حاضر تھے، تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل 11 چیئرمینوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کر کے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔

میئر کراچی کے انتخاب میں منحرف گیارہ اراکین کی بنیادی رکنیت باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں