پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

ادت نارائن کی مشکلات میں مزید اضافہ، بیوی نے مقدمہ درج کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف گلوکار ادت نارائن ایک لائیو شو میں خواتین کو بوسہ لینے کے تنازعہ کے بعد سے بڑی مشکل میں گھرے ہوئے ہیں۔

 بالی ووڈ گلوکار ادت نارائن حال ہی میں اپنے لائیو شو کے دوران ایک متنازعہ واقعے کے بعد روشنی میں ہیں، جہاں انہوں نے ایک خاتون مداح کو بوسہ دیا تھا ان کے اس اقدام پر انہین بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔

تاہم اب گلوکار کی پہلی اہلیہ رنجنا جھا نے ان کے خلاف کفالت کا مقدمہ دائر کیا ہے، رنجنا نے دعویٰ کیا کہ ادت نے نہ صرف انہیں چھوڑ دیا بلکہ نیپال میں جائیداد کی فروخت کے 18 لاکھ روپے بھی اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

بھارت میڈیا کا کہنا ہے کہ رنجنا جھا کے قانونی نمائندے اجے کمار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر اور صحت کے خدشات کی وجہ سے ادت نارائن کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، اسی سلسلے میں ادت نارائن 21 فروری کو فیملی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے رنجنا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنجنا جھا نے اصرار کیا کہ وہ صرف اپنے قانونی حقوق کے لیے لڑ رہی ہے، کیونکہ ادت سے شادی ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی بیوی کا درجہ نہیں دیا۔

رنجنا جھا کے وکیل اجے کمار نے کہا کہ رنجنا اپنی عمر اور خراب صحت کی وجہ سے ادت کے ساتھ رہنا چاہتی تھی لیکن جب عدالت نے تصفیہ میں ثالثی کی کوشش کی تو ادت نارائن نے انکار کر دیا، اور یہ واضح کیا کہ وہ اب کے ساتھ نہیں رہیں گے۔

بھارتی گلوکار ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر، اہل خانہ سمیت قتل کی دھمکی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس کیس نے ایک نیا موڑ لیا ہے، انسانی حقوق کے وکیل ایس کے جھا نے ادت نارائن کے خلاف انسانی حقوق کمیشن اور بہار ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دائر کی ہیں۔

رنجنا جھا کے وکیل نے دلیل دی کہ بھارتی قانون کے تحت پہلی بیوی کو طلاق دیئے بغیر دوسری شادی غیر قانونی ہے، اس لیے ادت کی دوسری شادی کو غیر قانونی سمجھا جانا چاہیے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی پہلی بیوی کو اس کے حقوق سے محروم کر کےادت نے اپنے انسانی حقوق کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے میں 1988 میں اُدت نرائن کو ملنے والی شہرت کے بعد دوریاں آگئیں تھیں اور شہرت میں اضافے کے بعد گلوکار نے مبینہ طور پر خود کو اہلیہ سے دور کر لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں