منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

برطانیہ کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل فوج کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ایسے میں برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں معاملات خراب ہو سکتے ہیں، بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تشدد بڑھنے کے خدشات ہیں۔

- Advertisement -

برطانوی میڈیا کے مطابق لبنان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قبرص میں 700 فوجی تعینات ہیں اور برطانوی شہریوں کے لیے کمرشل پروازوں میں سیٹیں بک کرائی گئی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی دو بڑی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان میں جنگی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کردی۔

فلائی دبئی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ سے بیروت کے لیے پروازیں 7 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان کیلیے منگل 24 ستمبر کو فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلائی دبئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،صورتحال کے مطابق اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کریں گے۔

’اسرائیل کے حملے بند نہ ہوئے تو اقوام متحدہ طاقت کے استعمال کی سفارش کرے‘

ترجمان کے مطابق مسافروں اور کیبن کریو کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مسافر، ری بکنگ یا ٹکٹ کی قیمت کی واپسی کے لیے فلائی دبئی کے کال سینٹر یا ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں