اسلام آباد: پیٹر روبنسن کی سربراہی میں (یوکے ڈی ایف ٹی) ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ مکمل ہوگیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یو کے ڈی ایف ٹی ایوی ایشن سیکیورٹی انٹرنیشنل اسسٹنس پیٹر رابنسن کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ مکمل ہوگیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا بتانا ہے کہ اس دورے کا مقصد سی اے اے ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان کے مطابق مسٹر پیٹر رابنسن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کے لئے سیکیورٹی کے الاقوامی معیار کو سراہا، مسٹر رابنسن نے ائیرپورٹ پر (یو کے ڈی ایف ٹی) کے تقاضوں کے تناظر میں اعلی ترین اضافی سیکیورٹی اقدامات کرنے پر بھی تعریف کی۔
دورہ کا اختتام سی اے اے ڈائریکٹر سیکیورٹی کی جانب سے ایویشن سیکیورٹی کے معاملات پر نوٹ اور بریفنگ پر ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے ریگولیٹری حکام نے مضبوط تعلقات اور ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کوششوں کے تسلسل کا اعادہ کیا۔
پیٹر رابنسن بالترتیب 2 اور 3 اگست 2023 کو ایوی ایشن ڈویژن اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔