جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فلائی ویٹ چیمپئن شپ: سنی ایڈورڈز نے محمد وسیم کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز نے محمد وسیم کو شکست دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں منعقدہ آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز کو ٹیکنیکل بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا، محمد وسیم نے تمام 12 راؤنڈز میں بھرپور مقابلہ کیا۔

برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز تیسری بار آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنی ایڈورڈز 17 باؤٹس میں ناقابل شکست رہے تھے جبکہ محمد وسیم نے 13 میں سے 12 باؤنٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ ریفری کے کچھ فیصلوں پر تشویش ہے، محمد وسیم

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ کامیابی پر سنی ایڈورڈز کو مبارک باد دیتا ہوں، وہ ایک اچھے فائٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفری نے بلاوجہ وارننگ دیں، میچ ریفری کے کچھ فیصلوں پر تشویش ہے، مزید مضبوط ہوکر رنگ میں واپس آؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں