تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

برطانیہ میں بھی مہنگائی کا طوفان، گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری

لندن: مہنگائی سے پریشان برطانوی عوام کیلئے ایک اور جھٹکا، ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر سے بجلی اور گیس کے بلوں میں اوسطاً 80 فیصد اضافہ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے کرونا وبا اور پھر روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کا نہ سلسلہ جاری ہے، جس نے ناصرف غریب ممالک بلکہ امیر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اور وہاں بھی عوام مہنگائی سے پریشان دکھائی دیتی ہے۔

ایسی ہی صورتحال برطانیہ میں بھی دیکھی جارہی ہے، جہاں مہنگائی پہلے ہی چالیس سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے، اب اس میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے۔

برطانیہ کی بجلی و گیس کی ریگولیٹری اتھارٹی ofgem نے ملک میں اکتوبر سے بجلی اور گیس کے بلوں میں اوسطاً 80 فیصد کا اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

Ofgem کے سی ای او جوناتھن بریرلے نے کہا کہ اس اضافے سے پورے برطانیہ میں لوگ بہت زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ جنوری میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے گیس سپلائی منقطع کیے جانے پر ہمیں اس وقت بحران کا سامنا ہے جس پر ہمیں ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کن حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اکتوبر میں ہونے والے اضافے کے بعد برطانیہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران توانائی ذرائع کے بلوں میں اضافہ اوسطاً 4188 ڈالرز ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -