اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر مغرب کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا۔
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں نئے سرے سے فوجی حملے بند نہ کیے اور امدادی پابندیاں ختم نہ کیں تو ان کے ممالک کارروائی کریں گے۔
برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا شہری آبادی کو ضروری انسانی امداد سے انکار ناقابل قبول ہے اور اس سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مغربی کنارے میں بستیوں کو بڑھانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں ہم مزید کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، بشمول ہدفی پابندیاں وغیرہ۔
تقریباً تین ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد، عالمی ادارہ صحت نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "20 لاکھ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں”۔