تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانوی انتخابات، حکمراں کنزرویٹیو پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

لندن : برطانوی انتخابات حکمراں کنزرویٹیو پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، حکمران کنزرویٹو پارٹی تین سواٹھارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے پہلے انتخابات میں کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی۔حکمران کنزرویٹو پارٹی تین سواٹھارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے تاہم حکومت بنانے کے لئے درکارنشستیں جیت نہ سکی، برطانیہ میں اب معلق پارلیمنٹ بننے گی۔

کنزرویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ 318 سیٹیں جبکہ لیبر پارٹی نے 261 سیٹیں جیتی ہیں، عام انتخابات میں اس مرتبہ ریکارڈ ایک سوبانوے خواتین منتخب ہوئیں، ووٹنگ کی شرح انہترفیصد رہی۔

عام انتخابات کے بعد دارالعوام کی 650 میں سے 640 سے زیادہ نشستوں کے نتائج آچکے ہیں اور کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، اس بار تقریباً چار کروڑ 69 لاکھ افراد رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔

حکومت بنانے کیلئے کنزرویٹو کو 326سیٹیں درکار ہیں، برطانوی پارلیمان کی 650سیٹوں پر تین ہزار امیدوار مد مقابل ہیں۔

انتخابات میں اسکاٹس پارٹی کو 34نشستوں پر ، لبرل ڈیموکریٹس کو 12سیٹیوں پر جبکہ ڈیموکریٹک یونسنسٹ پارٹی کو بھی 12نشستوں پر کامیابی ملی ہے، اس کے علاوہ آزاد امیدوار گیارہ نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

برطانیہ کےانتخابات میں وزیراعظم تھریسامے نے اپنی نشست جیت لی ہے، عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انہوں نے ہمیشہ وہی کچھ کیا جو ملک کے مفاد میں ہے، عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کریں گے۔

لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن بھی اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے، کامیاب ہوتے ہی انہوں نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے ٹریزا مے استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں اورنئی حکومت کی تشکیل کے لئے کام کریں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی اپنے پول میں کنزرویٹوپارٹی کو322 اور لیبرکو261نشستیں ملنےکی توقع ظاہر کی ہوئی ہے اور اس کا بھی یہی کہناہے کہ کنزرویٹوپارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونےکی توقع نہیں ہے ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

Comments

- Advertisement -