تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں‌ چہل قدمی کے دوران ہراساں کیا گیا، ارمینا رانا کا انکشاف

لندن: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مانچسٹر میں چہل قدمی کے دوران ہراساں کیا گیا۔

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے انسٹا اسٹوری میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ارمینا خان نے اپنی اسٹوری میں انکشاف کیا کہ ’میں آج مانچسٹر میں چہل قدمی کے لیے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے چہل قدمی کرنے والی دیگر خواتین کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔‘

واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -