اشتہار

برطانیہ نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد 1.5 بلین پونڈ مقرر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن/اسلام آباد : برطانیہ کی کریڈ فنانس ایجنسی نے پاکستان کی معاشی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اعلان سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایکسپورٹ فنانس نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد 1.5 بلین پونڈ مقرر کردی ہے، برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نےگزشتہ 2 سال میں سرمایہ کاری کی حد 3 گنا کردی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان پرہمارے اعتماد کی علامت ہے اور اس سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔

- Advertisement -

کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ اقدام سےدونوں ممالک کےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے، پاکستان کی کاروباری برادری معاشی خوشحالی کے سفر میں برطانوی شراکت سے فائدہ اٹھائے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، برآمدات کی یہ شرح جولائی 2019 اور مارچ 2020 تک ہے، اعلان سے دونوں ممالک کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں